اسی سال عام انتخابات اور مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی،عمران خان ، سونامی سے کوئی بچ کرنہیں جائے گا ،سونامی کے خوف سے نوازشریف اور آصف زرداری بھائی بھائی بن گئے ہیں، عوام کی طاقت سے سب کو شکست سے دوچار کریں گے، پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کیا ،ایم این ایز اور ایم پی ایز سے فنڈ لیکر عوام کو دئیے جائینگے، ہسپتالوں ‘ تعلیمی ‘ تھانوں اور پٹواریوں کا نظام ٹھیک کرینگے ، جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 28 مئی 2015 06:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) سونامی سے کوئی بچ کرنہیں جائے گا تحریک انصاف کے خوف سے اے این پی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو مرکز میں میاں نوازشریف اور آصف زرداری بھائی بھائی بن گئے ہیں لیکن میں دونوں کو شکست دوں گاخیبرپختون خوا سے شرو ع ہونے والی تبدیلی پورے ملک میں پھیلے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے طہماش خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور ، نوشہرہ کلاں اورریلوے سٹیشن گراوٴنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایم این اے ڈاکٹر عمران، صوبائی وزیر میاں جمشیدالدین کاکاخیل، لیاقت خٹک، اراکین صوبائی اسمبلی ادریس خٹک، خلیق الرحمن، قربان خان، تحصیل صدر ملک ابرار، احسان خٹک، فلک نواز خان، طفیل خان، حاجی نوشیر خان، حاجی اعجاز خان،صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان اراکین قومی اسمبلی مجاہد خان ،علی محمد خان اوراراکین صوبائی اسمبلی افتخار مشوانی ،عبید مایار،زاہد درانی طفیل انجم اور ضلع بھر کے بلدیاتی امیدواروں بھی موجود تھے تینوں جلسوں میں ہزاروں کی تعدادمیں کارکنوں اور عوام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ جلد سامنے آئیگا ، اسی سال عام انتخابات ہو نگے اور مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت قائم ہو گی۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی شکست کیلئے کئی پارٹیاں اکھٹی ہو چکی ہیں لیکن 30 مئی کو کامیابی پی ٹی آئی ہی کی ہوگی۔ عمران خان نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں خیبر پختونخوا کی 13 فیصد آبادی کیلئے 45 ہزار نمائندوں کا انتخاباب ہوگا تاہم پنجاب کے ساٹھ فیصد آبادی کیلئے صرف 33 ہزار نمائندے ہونگے۔

ان کا کہنا تھاکہ مغربی ممالک کی ترقی کا راز بلدیاتی انتخابات اور عوام کا بااختیار بنانا ہے ، پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کیا ۔عمران خان نے کہاکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز سے فنڈ لیکر عوام کو دئیے جائینگے، ہسپتالوں ‘ تعلیمی ‘ تھانوں اور پٹواریوں کا نظام ٹھیک کرینگے ، گورنر ہاؤس میں خواتین کیلئے پارک‘ حیات آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم قائم کرینگے۔

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کیخلاف خیبر پختونخوا میں ڈیزل پرمٹ کے فروخت کرنیوالے مذہبی جماعت جے یوآئی اور ایزی لوڈ کلچر کے سکیولر پارٹی عوامی نیشنل پارٹی جبکہ مرکز میں پی پی اور ن لیگ اکٹھے ہوئے ہیں تاہم انہیں شکست کا سامنا ہوگا۔عمران خان نے کہاکہ نوا ز شریف آکر نیا خیبر پختونخوا دیکھ لیں ، انہیں معلوم ہوگا کہ تبدیلی آچکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوا شریف جب بھی پشاور کا دورہ کرتے ہیں تو خود کو گورنر ہاؤس تک محدود کرتے ہیں ۔

انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑ کر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ الیکشن سے دستبردار ہوکر پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیں۔ان کا کہنا تھاکہ 45 ہزار تک ٹکٹوں کی تقسیم میں غلطی ہو سکتی ہے اسلئے کارکن ناراض نہ ہو۔ دریں اثناء عمران خان نے نوشہرہ کلاں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کہ ایزی لوڈ کلچر کے بانی اسفندیارولی سن لیں کہ خیبرپختونخوا میں سونامی ختم نہیں ہوئی بلکہ سونامی تو اب شروع ہوگئی ہے پانچ سالوں میں اے این پی نے ایزی لوڈ کی خاطر بلدیاتی انتخابات کرانے میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اختیارات نچلی سطح پر آکر غریب عوام کا مورال بلند ہوجاناتھا جو اے این پی کو گوارا نہ تھا لیکن پی ٹی آئی نے اقتدار میں آکر بلدیاتی انتخابات کا وعدہ پورا کرکے اختیارات غریب عوام کو منتقل کردئیے ایم این اے اور ایم پی اے صرف قانون سازی کرے گی صوبے میں احتساب سیل بناکر آغاز اپنے اراکین اسمبلی اور عہدیداروں سے کردی مجھے خیبرپختونخوا کے مثالی پولیس پر فخر ہے عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اس ملک کے کمانڈر انچیف اور سیاسی لیڈر ہے انہیں مسائل کا حل نکالنا چاہیے اگر وہ اپنے فرائض بہتر انداز سے انجام نہیں دے سکتے تو انہیں مستعفی ہونا چاہیے پاک چین راہداری بہت بڑا منصوبہ تاہم وزیراعظم اس منصوبے سے فائدہ اٹھانہیں رہے وہ احساس محرومی کا شکار صوبوں کی محرومیاں بڑھانا چاہتے ہیں اگر وزیراعظم عقلمندی سے کام لے تو اس راہداری کے منصوبے سے چھوٹے صوبوں کی محرومیاں ختم ہوسکتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ اس ملک کا وزیراعظم نوازشریف ہے اور نوازشریف صرف پنجاب کو پاکستان سمجھتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عام انتخابات سے متعلق 21سیاسی جماعتوں نے دھاندلی کے خلاف آواز اٹھائی مگر وفاقی حکومت تحقیقات کیلئے تیار نہیں تھی لیکن ہمارے دھرنے اور احتجاجی سیاست کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں آیا انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے غیور پختون قوم ایزی لوڈ کلچر اور مولانا ڈیزل کے چہرے جان چکے ہیں اب پختون قوم کو کوئی دھوکہ نہیں دے سکتے ہمارا بلدیاتی نظام اور بلدیاتی انتخابات تبدیلی کی سفر کی جانب اہم پیش رفت ہے عوام بلدیاتی انتخابات پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کراکر صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے۔

ریلوے سٹیشن گراوٴنڈ مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ سونامی سے کوئی بچ کرنہیں جائے گا تحریک انصاف کے خوف سے اے این پی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو مرکز میں میاں نوازشریف اور آصف زرداری بھائی بھائی بن گئے ہیں لیکن میں دونوں کو شکست دوں گاخیبرپختون خوا سے شرو ع ہونے والی تبدیلی پورے ملک میں پھیلے گی تبدیلی سڑکوں اورمیٹرو بس سے نہیں آتی میاں صاحب گورنر ہاوٴس سے نکلو تو آپ کو تبدیلی نظر آئے گی عمران خان نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں اختیارات کسی وزیر یا ایم پی اے کے پاس نہیں ہوں گے بلکہ لوگ اپنے فیصلے خود کریں گے میں نے یورپ میں دیکھ کر بلدیاتی نظام خود بنایاہے بلدیاتی نظام کی وجہ سے اختیارات نیچے منتقل کرنے پڑتے ہیں اوران انتخابات میں کامیابی کے بعد ہسپتالوں کا نظام درست کریں گے کیونکہ پرانے نظام کی وجہ سے اس میں کچھ نہیں ہوسکتاتھا انہوں نے اے این پی کے قائد اسفندیارولی خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مردان آکر سونامی دیکھو مردان کے نوجوان ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خوا کی پولیس پورے ملک کی مثالی پولیس ہے اورمجھے ان پر فخر ہے پنجاب پولیس رائے ونڈ کی غلامی کرتی ہے جبکہ پختون خوا کی پولیس لوگوں کے جان ومال کے محافظ ہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں احتساب کمیشن کو مضبوط بنایاہے اے این پی بچے گی اورنہ وہ لوگ جو اسلام کے نام پر پرمٹ لے رہے تھے انہوں نے کہاکہ اگر تحریک انصاف کے کسی رکن نے کرپشن کی ہے تو وہ بھی احتساب کے زنجیر میں جھکڑے گاہم حق اور سچ کا نظام لے کر آئیں گے تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ اے این پی سے پوچھتاہوں پانچ سال بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کروائے انہوں نے کہاکہ وہ لوگوں سے معذرت خواہ ہیں کہ اس رفتا ر سے ہمیں پہلی دفعہ حکومت ملی اس وجہ سے قوانین بنانے میں وقت لگے گا۔