پیپلزپارٹی میں ہوں ، استعفیٰ نہیں دوں گی ،فہمیدہ مرزا،استعفیٰ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے،سندھ حکومت حکمرانی کاحق کھوچکی ،مرزاشوگرمل پبلک لمیٹڈہے ،آصف زرداری نے کوئی مددنہیں کی،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 27 مئی 2015 06:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)سابق سپیکرقومی اسمبلی ڈاکٹرفہمیدہ مرزانے کہاہے کہ پیپلزپارٹی میں ہوں ،استعفیٰ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے استعفیٰ نہیں دوں گی ،سندھ حکومت حکمرانی کاحق کھوچکی ہے ،مرزاشوگرمل پبلک لمیٹڈہے ،آصف علی زرداری نے کوئی مددنہیں کی ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نقاب پوشوں نے میڈیاوالوں کوبھی تشددکانشانہ بنایا،آئی جی کابیان ہے کہ پولیس نقاب پوشوں کومانیٹرکررہی تھی ۔

انہوں نے کہاکہ منصوبے کے تحت پولیس نے ذوالفقارمرزاکوغصہ دلوایا،آئی جی سندھ کس کے اشارے پربول رہے ہیں ،سب جانتے ہیں ذوالفقارمرزاکے پاس موجودتمام اسلحہ لائسنس یافتہ ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی میں ہوں ،بدین سے رکن قومی اسمبلی ہوں استعفیٰ نہیں دوں گی ،میراکیاگناہ ہے کہ استعفٰی دوں ،استعفیٰ کسی کی خواہش ہوسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے لئے 20سال قربانیاں دی ہیں ،میرے بیس سال مجھے واپس کردیئے جائیں۔

انہوں نے کہاکہ قربانیوں کوچیزوں کے مقابلے میں تولانہیں جاتا،مرزاشوگرمل پبلک لمیٹڈہے ،آصف علی زرداری نے کوئی مددنہیں کی ،ذوالفقارمرزاجذبات میں آکرکہہ رہے تھے کہ زرداری نے دی ہے کہ ایسانہیں ہے ،ہمارااپنابیک گراوٴنڈہے ،میں خودمیڈیکل ڈاکٹرہوں ،ذوالفقارمرزابھی ڈاکٹرہیں ان کے والدکی نواب شاہ بدین میں جائیدادیں ہیں ،میڈیاخودتحقیقات کرے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :