کویت میں غیر قانونی طور پرمقیم پاکستانیوں کو دوماہ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ

بدھ 27 مئی 2015 06:32

کویت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)کویت میں غیر قانونی طور پرمقیم ”بند فائل“ کے پاکستانیوں سمیت دیگر متاثرین کو دوماہ کی چھوٹ دینے کا فیصلہ۔کویت میں اس وقت33,000 ہزار کے قریب غیر قانونی موجود ہیں۔حکو مت کویت نے انسانی ہمدردی کے تحت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی جو کہ کفیل کی فائل بند ہو جانے کی وجہ سے کویت میں پر یشانی کی حالت میں غیر قانونی طور پر مقید ہو کر رہ گے تھے کو 60دن کی مہلت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ مہلت یکم جون سے شروع ہو گی اوریکم اگست کی رات 12بجے ختم ہو جائے گی ۔ذرائع کے مطابق اس مہلت کے دوران غیر قانی افراد یا تو اپنا اقامہ کسی دوسرے کفیل کے پاس ٹرانسفر کر وا لیں یا پھر اس سہولت کا فائد اٹھاتے ہو ئے سابقہ اقامہ کینسل کروا کر ملک چھوڑ جائیں۔اور ایسے افراد سے کویت چھوڑتے وقت کوئی کسی قسم کی کوئی پو چھ گچھ نہیں ہو گی۔وزارت محنت و افرادی قوت کے ایک ذمہ دار نے بتا یا ہے کہ اس سلسلہ میں وزارت افرادی قوت کی وزارت داخلہ سے بات چیت جاری ہے کہ بند فائل افراد کو گرفتار نہ کیا جائے۔