حب اور مکران سے کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد اسلحہ سمیت گرفتار، گرفتا ر ہو نے والو ں میں صدر مملکت کے بیٹے پر حملے میں ملو ث دہشتگرد بھی شا مل

بدھ 27 مئی 2015 06:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء) فرنٹیئر کور بلوچستان کے عملے نے حب اور مکران کے علاقے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ایف سی ترجمان نے سرچ آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور کے عملے نے حب کے علاقے رمضان گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتارکرلیا بتایا جاتا ہے کہ یہ دہشت گرد حب کے نواحی علاقوں میں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث تھے 24 مئی کو حب بازار میں ہونیوالے دہشت گردی کے حملے میں بھی ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں صدر مملکت ممنون حسین کے صاحبزادے کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا ان کی گرفتاریوں سے ملنے والی معلومات پرمزید کارروائی کیلئے مددگار ثابت ہوگی اسی طرح مکران کے علاقے دشت میں ایک اور کارروائی میں حساس اداروں کی اطلاع پر ایف سی کے عملے نے سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گرفتار ہونیوالے ملزمان دشت کے نواحی علاقوں میں سیکورٹی فورسز پر حملوں اور ایف ڈبلیو او کے ترقیاتی منصوبوں کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے خودکارہتھیاروں بھی برآمد ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :