وفاقی کابینہ کا اجلاس، مالی سال 2015-16 بجٹ دستاویزات کی منظوری دیدی،وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی کابینہ کو آئندہ بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی ،وزیر اعظم نے 2 سال میں معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا اور کابینہ کو مبارکباد دی،ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کئے جائیں،بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دیا جائے تا کہ ملکی معیشت کے استحکام میں اپنا کردار ادا کر سکے،نواز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب

بدھ 27 مئی 2015 06:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27 مئی۔2015ء)وفاقی کابینہ نے مالی سال 2015-16 کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دیدی ہے ،وزیر اعظم نے ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے وزارت تجارت کو مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔میڈیا رپورٹس مطابق منگل کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیر اعظم نواز شریف نے کی ،اجلاس میں تمام وفاقی وزراء اور سیکرٹریز نے شرکت کی اور مالی سال 2015-16 کے بجٹ دستاویزات کا تفصیلی غور خوض کیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال2015-16 کے بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی،وزیر اعظم نواز شریف نے آئندہ مالی سال2015-16 کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دیدی اور 2 سال میں معاشی استحکام پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ملک میں معاشی استحکام پر پوری کابینہ کو مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے وزیر تجارت خرم دستگیر کو ہدایت کی کہ ملکی برآمدات میں اضافے کیلئے تیزی کے ساتھ اقدامات اٹھائے جائیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کیلئے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہئیں ،ریونیو میں اضافے کے لئے ٹیکس کی شرح میں کمی کرناچاہیے اور اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں،ٹیکس کی شرح میں کمی ہوگی تو لوگ ازخود ٹیکس دینے کی طرف راغب ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ آئندہ مالی سال بجٹ میں زیادہ سے زیادہ عام آدمی ریلیف فراہم کیا جائے تا کہ عام آدمی بھی ملک کی معیشت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کر سکے ن کا کہنا تھا کہ ریونیو میں اضافہ کے لئے ٹیکس اور ڈیوٹی کی شرح میں کمی کر رہے ہیں، حکومتی پالیسیوں سے عوام میں ٹیکس کی دائیگیوں کا رجحان بڑھے گا۔