خارش منتقلی کا خطرہ ،خواتین اہلکاروں اورقیدی خواتین نے تحفے میں دیئے 41قیمتی لباس ایان علی کوواپس کردئیے،ایان علی خارش کے ہاتھوں شدیدپریشان ،خون کانمونہ بھجوانے کی درخواست پر ماڈل اپناغصہ خواتین پولیس اہلکاروں پر اتارتی رہیں ،ڈیڑھ لاکھ کاقیمتی پرس بھی ٹوٹ گیا، پانچ پانچ ہزارکے نوٹ بکھر گئے ،خواتین اہلکاراپناغصہ چھوڑ کرنوٹ اکھٹے کرتی رہیں افسران منع کرتے رہے

منگل 26 مئی 2015 07:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء )خارش کی منتقلی کاشدید خطرہ ،خواتین پولیس اہلکاروں اورقیدی خواتین نے تحفے میں دیے گئے 41قیمتی لباس خوبروماڈل ایان علی کو واپس کردیے،ایان علی خارش کے ہاتھوں شدیدپریشانی کاشکارہیں ،خون کانمونہ بھجوانے کی درخواست پرایان علی اپناغصہ خواتین پولیس اہلکاروں پر اتارتی رہیں ۔ڈیڑھ لاکھ کاقیمتی پرس بھی ٹوٹ گیاجس سے پانچ پانچ ہزارکے نوٹ بکھرکردوردورتک پھیل گئے ،خواتین اہلکاراپناغصہ چھوڑ کرنوٹ اکھٹے کرتی رہیں جبکہ افسران کوان کومنع کرتے رہے ذرائع نے خبر رساں ادارے کوخوبروماڈل ایان علی کے جیل سے عدالت تک کے سفرکی تفصیلات بتاتے ہوئے انکشاف کیاہے کہ ایان علی کی خارش لاعلاج مرض کی طرح پھیلتی جارہی ہے اگر ان کوفوری طورپرکسی اسکن اسپیشلسٹ کونہ دکھایاگیاتوایان علی کے لیے مزید مسائل پیداہونے کااندیشہ ہے ذرائع کامزید کہناہے کہ پیرکے روزصبح سویرے جب ایان علی تیارہونے لگیں توان کی بیرک میں کوئی بھی خاتون قیدی اورپولیس اہلکارجانے کوتیارنہیں تھیں کیونکہ سب کوان کی خارش سے آج کل شدیدخطرات لاحق ہیں اوروہ ایان علی کوباربارخون ٹیسٹ کروانے کاکہتی رہیں جس ایان علی بگڑ گئیں اورغصہ کرناشروع کردیاجس سے ان کاقیمتی پرس بھی ٹوٹ گیاجس میں رکھی بھاری کرنسی بھی گرگئی جس کودیکھ کرخواتین قیدیوں اوراہلکاروں کے دل بھی پسیج گئے وہ نوٹ بھی اکھٹے کرتی رہیں اورایان علی کی دوپٹے ہاتھوں پر لپیٹ کرتیاری بھی کراتی رہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ ایان علی کے وزن میں ابھی صرف ساڑھے چارکلوگرام ہی اضافہ ہواہے جس کووہ جلد ہی مناسب حدتک لانے میں کامیاب ہوجائیں گی

متعلقہ عنوان :