عمران خان کا نیا مرکزی ترجمان نہیں رکھا جارہا، شیریں مزاری ، ریحام خان کا سیاست میں آنے کا رادہ نہیں ،خصوصی گفتگو

منگل 26 مئی 2015 07:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عمران خان کا نیا مرکزی ترجمان نہیں رکھا جارہا اور پارٹی کی مرکزی ترجمان میں ہی ہوں جبکہ ریحام خان کا بھی سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اس لئے ان کے ترجمان کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے رز تحریک انصاف کی مرکزی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی کا کوئی رہنما ریحام کا ترجمان مقرر کیا جارہا ہے شیریں مزاری نے عمران خان کا ترجمان مقرر ہونے سے متعلق خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کوئی ترجمان مقرر نہیں ہوا ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کے میڈیا سیل میں کوئی تبدیلی آئی ہے جبکہ شیریں مزاری نے کہا کہ تحریک انصاف کی ترجمان صرف ایک ڈاکٹر شیریں مزاری ہے اور میرے سمیت پی ٹی آئی میڈیا سیل میں ہونے والی تبدیلی کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :