اقتصادی راہداری روٹ تبدیل نہیں ہو گا ، احسن اقبال ،سب سے پہلے کام مغربی روٹ پر شروع ہوگا جو ترجیحی بنیادوں پر دسمبر 2016ء تک مکمل کرلیا جائے گا ،یہ قومی منصوبہ ہے جو ہمارے ملک کیلئے تحفہ ہے،افواہیں پھیلا کر اسے نقصان نہ پہنچا یا جائے،وزیر اعظم فاٹا پیکج کا اعلان جلد کرینگے،پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 26 مئی 2015 07:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری روٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں ہوگی ، سب سے پہلے کام مغربی روٹ پر شروع ہوگا جو ترجیحی بنیادوں پر دسمبر 2016ء تک مکمل کرلیا جائے گا ،یہ قومی منصوبہ ہے جو ہمارے ملک کیلئے تحفہ ہے،افواہیں پھیلا کر اسے نقصان نہ پہنچا یا جائے،وزیر اعظم فاٹا پیکج کا اعلان جلد کرینگے ۔

، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں تاجر برادری کے ساتھ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اس خبر کی تردید کی کہ اقتصادی راہداری روٹ میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے اور کہا کہ روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ سب سے پہلے کام مغربی روٹ پر شروع ہوگا مغربی روٹ ترجیحی بنیادوں پر دسمبر 2016ء تک مکمل کرلیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب تک صنعتی زونز کے بارے میں کوئی لائحہ عمل تیار نہیں کیا گیا اس وقت ورکنگ گروپ نہیں بنا یا گیا ہے تو ورکنگ گروپ سے پہلے صنعتی زون کیسے بن جا ئیں گے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی راہداری روٹ میں چاروں صوبوں سمیت دیگر علاقے شامل ہونگے ،اس قسم کی افواہیں پھیلا کر منصوبے کو نقصان نہ پہنچا یا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے اور بلوچستان کے عوام کو یہ پیغام پہنچا نا چاہتا ہوں کہ اس منصوبے سے سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا ،شاہرائیں بننے کے بعد بلوچستان کے پسماندہ علاقے ترقی کی جانب گامزن ہوجائیں گے ، یہ قومی منصوبہ ا ور ہمارے ملک کیلئے تحفہ ہے دنیا کی نگاہیں اس منصوبے پر ہیں، اس بڑے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے فاٹا پیکج تیار کررکھا ہے اس کا اعلان جلد کرے گا ۔فاٹا علاقے کے انفراسٹرکچر کو بحال کرکے ان کی معیشت کو بحال کیا جائے گے ۔