وزارت خزانہ کا آئی ایم ایف کے دباؤ پر ترقیاتی بجٹ کے حجم میں اضافے سے انکار

منگل 26 مئی 2015 07:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26 مئی۔2015ء)وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر ترقیاتی بجٹ کے حجم میں اضافے سے انکار کردیا ہے،وزارت منصوبہ بندی نے پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کو بجٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی تھی،وزارت خزانہ نے ترقیاتی بجٹ کا حجم زیادہ سے زیادہ 580ارب تک بڑھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے،وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے مالی سال 2015-16ء کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ کرنے کے بارے میں وزارت منصوبہ بندی کی سفارشات پر عملدرآمد سے معذوری ظاہر کی ہے جس کی بنیادی وجہ آئی ایم ایف کا دباؤ بتایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزارت منصوبہ بندی آئندہ بجٹ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں میں چین کی سرمایہ کاری کو بھی شامل کرنا چاہتی ہے اور ترقیاتی بجٹ کا حجم650 ارب سے700 ارب کے درمیان رکھنا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق ملک کے معاشی ماہرین نے بھی ترقیاتی بجٹ کے حجم میں اضافے کی سفارش کی ہے مگر وزارت خزانہ نے ترقیاتی بجٹ میں اضافے کو مسترد کردیا ہے تاہم ترقیاتی بجٹ کے حجم کے بارے میں حتمی فیصلہ آج ہونے والے(اے پی سی سی) سالانہ منصوبہ بندی کمیٹی میں کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :