پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایٹمی معاہدے کا کو ئی امکان نہیں ۔ امر یکہ

پیر 25 مئی 2015 06:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) امریکہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایٹمی معاہدے اور تعاون کے تاثر کو زائل کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین مستقبل میں ایسا کوئی معاہدہ طے نہیں پانے جا رہا اور نہ ہی سعودی عرب کی جانب سے ایٹمی طاقت بننے کا کوئی اشارہ ملا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکہ محکمہ خارجہ کی ترجمان ماری یارف نے کہا کہ سعودی عرب میں جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے میں ہم بھی فریق تھے جس میں یہ معاہدہ طے پایا گیا تھا کہ سعودی عرب نیوکلیئر توانائی کے حصول کے لئے کسی مصروف عمل کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ایک ہفتہ قبل ایک ٹی وی انٹرویو میں صدر باراک اوبامہ بھی بارہا کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے جو جوہری توانائی کے حصول کا کوئی واضح اشارہ نہیں ملا تاہم ہم سعودی عرب سمیت تمام خلیجی ریاستوں کو نیوکلیئر پاور سے دور رہنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :