ایان علی اڈیالہ جیل میں مردوں اور خواتین کی خدمات سے اکتا گئیں ، جیل حکام سے خواجہ سراؤں کی خدمات مہیا کرنے کا مطالبہ

پیر 25 مئی 2015 06:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) خوبرو ماڈل ایان علی کے نئے لباسوں کا جنون‘ میک اپ اور فیشن کے نت نئے انداز کے بعد اب نئے نخرے سامنے آئے ہیں‘ جیل حکام مسلسل پریشانی کا شکار ہیں ایان علی اڈیالہ جیل میں مردوں اور خواتین کی خدمات سے اکتا گئیں جیل حکام سے خواجہ سراؤں کی خدمات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے نے جیل حکام کو دی گئی درخواست حاصل کر لی جس میں خوبرو ماڈل ایان علی نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے وہ مسلسل پرانے چہرے دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکی ہیں مرد پولیس اہلکاروں اور خواتین قیدیوں کی آئے روز خواہشات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اب تک وہ خدمات کے نتیجے میں 20 لاکھ روپے سے زائد خرچ کر چکی ہیں۔ اس لئے وہ چاہتی ہیں کہ خواجہ سراؤں کو ان کی خدمت پر مامور کیا جائے جس پر جیل حکام نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :