جوڈیشل کمیشن نے گواہان سے اہم ترین معلومات حاصل کر لیں ، کمیشن سابق الیکشن کمشنر بلوچستان سمیت دیگر گواہوں سے جرح کا آغاز آج سے کرے گا

پیر 25 مئی 2015 06:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25 مئی۔2015ء) انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن نے اب تک اضافی بیلٹ پیپرز کی چھپائی ، ریٹئرننگ افسران کی منتقلی ، سابق الیکشن کمیشن پنجاب انور محبوب ، چیئرمین نادار ، سمیت کئی اہم گواہان سے اہم ترین معلومات حاصل کی ہیں جو مسلم لیگ ن کے وکیل شاہد حامد ، تحریک انصاف کے حفیظ پیرزادہ اور الیکشن کمیشن کے سلمان اکرم راجا کی جرح کے بعد سامنے آئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن اب اگلے مرحلے میں کئی دیگر اہم گواہوں پر جرح کا آغاز رواں ہفتے سے شروع کرے گا ۔ چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل خان پر مشتمل 3 رکنی جوڈیشل کمیشن سابق الیکشن کمشنر بلوچستان سمیت دیگر گواہوں سے جرح کا آغاز آج پیر سے کرے گا ۔