ایگزیکٹ آ ن لائن ڈگری سکینڈل، امریکہ کی آ ن لائن ڈگریوں کا کاروبار کرنے والی بڑی یونیورسٹی نے اپنا ٹیلی فون منقطع کر دیا

اتوار 24 مئی 2015 06:04

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء) ایگزیکٹ آ ن لائن ڈگریوں کے سکینڈل کے منظر عام پر آتے ہی امریکہ کی ایک بڑی آ ن لائن ڈگریوں کا کاروبار کرنے والی یونیورسٹی نے اپنا ٹیلی فون منقطع کر دیا ہے ۔ کیلیفورنیا اور دیگر ریاستوں میں کمیپس اور دفاتر کے دعویٰ کرنے والی آ ن لائن یونیورسٹی ” فورٹ جونز “ یونیورسٹی نے بار بار رابطہ کرنے پر کوئی جواب نہیں دیا تاہم گزشتہ روز جب یونیورسٹی کے ٹال فری نمبر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو فون منقطع تھا اور ریکارڈ شدہ پیغام کے مطابق یہ نمبر اب منقطع ہو چکا ہے ۔

فورٹ جونز یونیورسٹی نے 2013 میں ڈپلومہ سے لے کر ڈاکٹریٹ تک کی ڈگریوں کا کاروبار شروع کیا تھا ۔ درخواست گزاروں کے مطابق انہیں اپنے تجربہ کی بنیاد پر ڈگریاں دی جاتی تھیں اور قیمت کی وصولی میں بھاؤ تاؤ کیا جاتا تھا ۔

(جاری ہے)

ایچ اے کی ڈگری کے لئے بھاؤ تاؤ کے بعد 300 امریکی ڈالر وصول کئے جاتے تھے تاہم ڈگری کے بعد ٹیلی فون کالوں کا تانتا بن جاتا کہ امریکی محکمہ خارجہ سے تصدیق کے ایک ہزار ڈالر کا نوٹیفیکیشن اور گاؤن تصوریروں اور بین الاقوامی ایکریڈیٹیشین کارڈوں کی بھی بھاری فیسوں کا تقاضا کیا جاتا ہے ۔

تفصلات کے مطابق مختلف بااعظموں میں آ ن لائن تعلیم کا دعویٰ کرنے والی فورٹ جونز کی ویب سائٹ پر پرکشش ترغیبات دی گئی ہیں جبکہ ایک سائل کو ایم کی ڈگری دو سال قبل 300 ڈالر فیس ، ورجینیا سے ڈاک میں بھیجی گئی جس میں ڈگری کے علاوہ اصلی ہونے کے دیگر ثبوت بھی موجود ہیں ۔ تاہم ایگزیکٹ کی رپورٹ سامنے آتے ہی پراسرار طور پر فورٹ جونز نے اپنے فون منقطع کر دیئے مگر ویب سائٹ کے مطابق ایگزیکٹ اور فورٹ جون ز کا تعلق یا ذکر معلوم نہیں ہو سکا البتہ ٹیلی فون کرنے والے لہجہ اور نما بدل بدل کر مختلف امرکی فون نمبروں سے رابطہ کرتے رہیں ہیں کہ ڈگری کے بعد اپنی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی تصدیق لازمی کروانی ہے ورنہ ڈگری بے اثر ہو گی جبکہ رول نمبروں اور گاؤن والی تصویروں کی بھی پیشکش کی جاتی رہی تاکہ انہیں اصل طالب علم کا درجہ حاصل ہو سکے جس ملک میں تعلیم حاصل کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :