جعلی یونیورسٹیوں کا عالمی سکینڈل ،ہائر ایجوکیشن کمیشن بھی میدان میں اتر گیا ،غیر مجاز یونیورسٹیوں کی تحقیقات کی جائیں گی

اتوار 24 مئی 2015 05:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)آئے روز جعلی یونونیورسٹیوں کے عالمی سکینڈل سامنے آنے سے اعلی تعلیم پر نظر رکھنے والے ادارے حرکت میں آ گئے ہیں اور اس سلسلے میں ایچ ای سی 185 غیر مجاز جامعات کی تحقیقات کرے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں جعلی یونیورسٹیوں کے عالمی سکینڈل کے بعد ہائر ایجوکیشن کمیشن ( ایچ ای سی ) نے ملک بھر میں ایسی 185 غیر معتبر یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیمی اداروں کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کئی سالوں سے چل رہے ہیں دلچسپ بات یہ ہے کہ غیر مجاز اداروں کی تعداد ملک بھر میں مووجدہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی باقاعدہ 168 یونورسٹیوں کے مطابق ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر نثار احمد کا کہنا ہے کہ حالیہ سکینڈلز کے تناظر میں ہم نے تمام پبلک سیکٹرز نیورسٹیوں کا اجلاس بلایا ہے تاکہ چند شہروں میں موجود متعدد غیر مجاز کیمپسز کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔