سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر جے آئی ٹی کی رپورٹ ناانصافی کی انتہائی ہے،عمران خان،رپورٹ میں پولیس کو پیغام دیا گیا کہ وہ دوبارہ ایسا کر سکتے ہیں،روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم پر مسلم امہ کی خاموشی افسوس ناک ہے،ٹوئٹ پیغام

اتوار 24 مئی 2015 05:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر بنائی گئی جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ رپورٹ ناانصافی کی انتہا ہے،پولیس کو کھلی چھٹی دیدی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کے روز چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بنائی جے آئی ٹی کی رپورٹ پر شدید تنقید کی اور اس رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے ،عمران خان نے کہا کہ اس رپورٹ سے پولیس کو قانون توڑنے کی کھلی چھٹی دیدی گئی ہے اور پولیس کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن جیسا واقعہ دوبارہ بھی کر سکتے ہیں ،عمران خان نے کہا کہ جے آئی کی رپورٹ نا انصافی کی انتہائی ہے ،عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں روہنگیا کے مسلمانوں پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا کہ ان مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی افسوس ناک ہے۔

متعلقہ عنوان :