ضابطہ کی خلاف ورزی ، صدر مملکت نے آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کو عہدے سے ہٹا دیا

اتوار 24 مئی 2015 05:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24 مئی۔2015ء) صدر مملکت نے آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختر رانا کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلند اختر رانا پر ضابطہ کی خلاف ورزی پر سپریم جوڈیشل کونسل میں مقدمہ درج ہوا اور سپریم جوڈیشل کونسل نے انہیں ضابطہ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے دیا جس پر صدر نے آئین کے آرٹیکل 168(5) کے تحت بلند اختر رانا کو ان کے عہدے سے فوری طور پر ہٹا دیا ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ہٹائے جانے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :