امریکی حکام نے اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ کی مزید دستاویزات جاری کردیں، اسامہ امریکا کی ناکام جنگی مہمات کے حوالے سے لکھی جانے والی کتابوں میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے،امریکی حکام

جمعہ 22 مئی 2015 08:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)امریکی حکام نے القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ سے ملنے والی مزید دستاویزات جاری کی ہیں، جن میں انگریزی کی کئی کتابیں بھی شامل ہیں۔ اسامہ بن لادن کے کمپاونڈ میں عربی میں کی گئی خط و کتابت کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان میں بھی کتابیں موجود تھیں۔ امریکی حکام کی جانب سے جاری دستاویزات کے مطابق اسامہ کے زیر مطالعہ کتابوں سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ امریکا کی ناکام جنگی مہمات کے حوالے سے لکھی جانے والی کتابوں میں زیادہ دلچسپی رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

جن میں ویت نام جنگ اور سانحے نائن الیون کے بعد لکھی جانے والی کتابیں شامل تھیں۔ کتابوں کی فہرست میں ایمپیریل ہیوبریزبھی شامل ہے، جو سی آئی اے کے ایک سابق افسر نے لکھی اور جس میں امریکی انسداد دہشت گردی پروگرام پر تنقید کی گئی ہے۔ اوباماز وار نامی کتاب بھی اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملی، جس میں اینٹی ایئرکرافٹ ہتھیاروں اور گوریلا جنگوں سے متعلق تفصیلات سے بات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امیر یکاز اسٹریٹجک بلنڈرز۔ کلنگ ہوپ دی نیو پرل ہاربر بھی اسامہ کے زیر مطالعہ رہیں۔ امریکی حکام کی جانب سے شائع کی گئی دستاویزات میں خطوط، نوٹس اور القاعدہ کا آپریشن چلانے کے حوالے سے مواد کا ترجمہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :