بلاول بھٹو زرداری کا پنجاب کے سینئر سیاست دانوں سے رابطے کا انکشاف ،پارٹی کو مزید فعال اور اگنور کئے گئے کارکنان کو متحرک کیا جائے گا،رابطے آصف علی زرداری سے مشاورت کئے بغیر ہوئے

جمعہ 22 مئی 2015 08:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر نے انکشاف کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے مشاورت کئے بغیر پنجاب سے سینئر سیاست دانوں سے رابطہ کیا ہے تاکہ پارٹی کو مزید فعال اور اگنور کئے گئے کارکنان کودوبارہ متحرک کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میں دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہے اور جلد نئی حکمت عملی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

سیاسی حلقوں کا کہنا ہے حکومت کی طرف سے سینئر پی پی رہنماوٴں کے خلاف نئے مقدمات،پی پی دور میں ہونے والی بھرتیوں کو بوگس قرار دے کر ملازمین کو نکالنے کے اعلان کے بعد حکومت مخالف تحریک کے لئے چھوٹی جماعتوں کو بھی شمولیت کی دعوت کی گئی ہے۔