اثاثہ جات ریفرنس ،آ صف زرداری کو حاضری سے مکمل استثنیٰ مل گیا،سابق صدر کی جا ن کو خطرہ ہے حاضری سے مکمل استثنیٰ دیا جائے ۔ فاروق ایچ نائیک کی استدعا منظور، کیس کے باقاعدہ ٹرائل کے لئے پانچ سرکاری گواہوں کوطلبی کے سمن جاری،سماعت 2 جون تک ملتوی

جمعہ 22 مئی 2015 08:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء) سابق صدر آصف علی زرداری غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں عدالت میں پیش ہو گئے ۔ احتساب عدالت نے سابق صدر کو حاضری سے مکمل استثنیٰ دے دیا اور سرکاری گواہوں کو طلبی کا سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز سابق صدر 14 سال بعد غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں احتساب عدالت میں پیش ہو گئے ہیں عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ آصف علی زرداری کو جان کا خطرہ ہے لہذا میرے موکل کو عدالت میں حاضری سے مکمل استثنیٰ دیا جائے ۔

عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی درخواست منظور کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو حاضری سے مکمل استثنیٰ دے دیا ہے اور کیس کے باقاعدہ ٹرائل کے لئے پانچ سرکاری گواہوں کو بھی طلبی کے سمن جاری کر دیئے ہیں اور عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام گواہ آئندہ سماعت میں ضرور پیش ہوں اور بیان ریکارڈ کرائیں ۔

(جاری ہے)

ا حتساب عدالت نے گواہوں کو ہر صورت پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ سماعت 2 جون تک ملتوی کر دی ہے اور گواہوں کے بیان بھی 2 جون کو ریکارڈ ہوں گے جبکہ آئندہ سماعتوں پر صرف آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :