کراچی،ایگزیکٹ اسکینڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ، تحقیقاتی حکام نے 6 ملازمین کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی

جمعہ 22 مئی 2015 08:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء) ایگزیکٹ اسکینڈل میں ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی حکام نے 6 ملازمین کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی ہے۔ ایف آئی اے حکام کی کھوج جاری ہے، تحقیقاتی حکام کو کچھ اہم شواہد ملے ہیں، جس کے بعد 6 ملازمین کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگادی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق لسٹ میں شامل ایگزیکٹ کے 6 ملازمین جن کے نام یاسین وہرہ، ذیشان انور، رحیم کیشوانی، سلیم سعید، علی اصغر اور شامل ہیں، ان پر تحقیقات مکمل ہونے تک ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور ملک کے تمام ایگزٹ مقامات پر باقاعدہ ہدایت بھی دے دی گی ہیں، ان 6 ملازمین کو باقاعدہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جارہا ہے۔

حقائق تک پہنچنے کیلئے ایف آئی اے حکام نے ایگزیکٹ دبئی آفس کے سرور تک بھی رسائی حاصل کرلی جبکہ قبضے میں لئے گئے دیگر کمپیوٹرز کو بھی ڈی کوڈ کیا جارہا ہے۔ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس میں سب آفس قائم کردیا ہے، جہاں چوبیس گھنٹے جعلی ڈگریوں کے گورکھ دھندے کی گھتی سلجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔یاد رہے کہ جعلی ڈگریوں کی فیکٹری ایگزیکٹ نے کب کب کہاں کہاں کس کس سے جعلی ڈگریوں کے عوض مال بٹورا، ایف آئی اے حکام کی کھوج جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :