پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 196کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا،ضمنی انتخابات میں انوکھامقابلہ ،بھتیجے نے چچا کو 10 ہزار ووٹوں سے مات دیدی

جمعہ 22 مئی 2015 08:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 196کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مارلیا،مسلم لیگ ن کے رانامحمودالحسن کامیاب ،تحریک انصاف دوسرے،پیپلزپارٹی تیسرے نمبرپررہی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزپنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 196ملتان میں ضمنی انتخابات ہوئے غیرحتمی اورغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانامحمودالحسن 28326ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے ،پاکستان تحریک انصاف کے امیدوارراناعبدالجبار18112ووٹ لیکردوسرے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے حسین آرائیں 6531ووٹ لیکرتیسرے نمبرپررہے ،انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں ملتان میں ن لیگ کے کارکنان نے جشن منایااورآتش بازی کی ،کارکن مٹھائیاں تقسیم کرتے رہے اورڈھول کی تھاپ پررقص کیا۔

ادھرملتان کے ضمنی انتخابات میں انوکھامقابلہ ،بھتیجے نے چچاکو10ہزارووٹوں سے مات دیدی ،مسلم لیگ کے رانامحمودالحسن نے ملتان کے ضمنی انتخابات میں اپنے چچاراناعبدالجبارکوشکست دیکرمقابلہ جیت لیا