ملک میں توانائی بحران پرقابوپاناحکومت کی اولین ترجیح ہے ، اسحاق ڈار،دسمبر2017ء تک قومی گرڈمیں 10ہزارمیگاواٹ بجلی شامل ہونے کی توقع ہے،کاروباری ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 22 مئی 2015 08:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ ملک میں توانائی بحران پرقابوپاناحکومت کی اولین ترجیح ہے ،دسمبر2017ء تک قومی گرڈمیں 10ہزارمیگاواٹ بجلی شامل ہونے کی توقع ہے ۔جمعرات کے روزفیڈرل بورڈآف ہیڈکوارٹرمیں معروف کاروباری ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیرخزانہ نے بجٹ2015-16ء کے حوالے سے بجٹ تجاویزمانگی اورمختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پروزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوہرقسم کے وسائل سے نوازاہے مگرپاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے نیک دل سے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت گزشتہ دوسالوں سے بجٹ کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرزسے تجاویزمانگ رہی ہے اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ نے ٹاپ کاروباری حضرات سے ملک میں ٹیکس کے کلچرکوفروغ دینے کے حوالے سے مددمانگی ۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت ملک میں اپنے طورپرٹیکس کوبڑھانے کیلئے اپنی کوششیں بروئے کارلارہی ہے اورکاروباری حضرات ٹیکس دہندگان کواوپن کرکے اپنی ذمہ داری اداکریں ۔انہوں نے کہاکہ ٹیکس سسٹم کوبڑھائے بغیرملکی معیشت میں بہتری لاناصرف ایک خواب کی مانندہے ۔توانائی کے بحران کوختم کرناحکومت کی اہم ذمہ داری ہے اوردسمبر2017ء تک 10ہزارمیگاواٹ قومی گرڈمیں شامل کرنے کی امیدہے ۔

انہوں نے کہاکہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ دس سے بارہ سالوں میں اس شعبے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی ،جس سے ملک میں توانائی کی یہ صورتحال ہے ۔انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اورعارضی بے گھرافرادکی بحالی کیلئے اس سال 44ارب روپے اوراگلے سال 136ارب روپے خرچ کررہی ہے ،وزیرخزانہ نے شرکاء کوملکی صورتحال پربریف کیا۔انہوں نے کہاکہ چیئرمین ایف بی آرکوہدایت کی کہ مختلف کاروباری حضرات کی جانب سے پیش کی گئی بجٹ تجاویزکوآئندہ بجٹ میں عمل میں لانے کیلئے غوروخوض کریں

متعلقہ عنوان :