دہشتگردی کیخلاف جنگ نسلوں کیلئے، کامیابی کیلئے قوم کا تعاون ضروری ہے ، آرمی چیف،آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیاسی ماحول بن رہاہے، جنگیں اکیلے فوجوں سے نہیں لڑی جاتی بلکہ قوم کے تعاون اوران کے کاوشوں کی بھی ضرورت ہے، کوئٹہ کے اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کادورے اوراسٹاف آفیسرزسے خطاب

جمعہ 22 مئی 2015 06:52

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22 مئی۔2015ء)چیف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیاسی ماحول بن رہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آئندہ نسلوں کے لیے ہے، جس میں کامیابی کے لئے قوم کا تعاون ضروری ہے جنگیں اکیلے فوجوں سے نہیں لڑی جاتی بلکہ قوم کے تعاون اوران کے کاوشوں کی بھی ضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ کے اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کادورے اوراسٹاف آفیسرزسے خطاب کے دوران کیااس موقع پرکمانڈرسدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ بھی موجود تھے آرمی چیف نے کہاکہ دہشت گردی کے حقیقی اور پائیدار اختتام کیلئے سیاسی قبولیت کا ماحول بن رہا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ آئندہ نسلوں کے لئے ہے، صرف محفوظ پاکستان ہی خوشحال پاکستان ہوسکتاہے، جنگیں صرف فوج ہی نہیں لڑتی، قوموں کے تعاون کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابیاں ملیں ضرب عضب میں کامیابی سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کا ماحول بناہواہے روایتی طریقے سے ملک کو درپیش خطرات سے نمٹا نہیں جاسکتا، ضرب عضب کے بعد دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے سیاسی ماحول بن رہاہے آرمی چیف نے کہاکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف ہماری جنگ صرف آج کے لئے نہیں بلکہ ہمارے مستقبل کی نسلوں کے لئے ہے ملکی سلامتی کے خطرات کے کردار میں پیچیدہ ، کثیرالابعاد اور ہائبرڈ ہیں روایتی ردعمل کا میکانزم اب اس وجہ سے متعلقہ نہیں ہیں آپریشن ضرب عضب میں قابل کامیابیوں شہری علاقوں اور ماحول میں دہشت گردوں کے خلاف ایک فیصلہ کن اضافے کے لئے ایک جگہ پیدا کیا ہے۔