مسلم لیگ کااتحادکسی کے خلاف نہیں بننے جارہا،نئے مسلم لیگی اتحادکے سربراہ پرویزمشرف ہوں گے،چوہدری شجاعت

جمعرات 21 مئی 2015 05:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء)مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہاہے کہ مسلم لیگ کااتحادکسی کے خلاف نہیں بننے جارہا،نئے مسلم لیگی اتحادکے سربراہ پرویزمشرف ہوں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ کااتحادانتخابی اتحادبھی ہوسکتاہے مل کرالیکشن بھی لڑسکتے ہیں ۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فوج اورحکومت ایک صفحہ پرہیں ۔انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری سے رابطہ نہیں ہے