ملک میں ڈگریوں کی آن لائن تصدیق کا کوئی قانون موجود نہیں،ایگزیکٹ کمپنی سمیت کسی بھی ادارے کی ڈگری کی تصدیق کر سکتے ہیں،ایچ ای سی

جمعرات 21 مئی 2015 05:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ ملک میں ڈگریوں کی آ ن لائن تصدیق کا کوئی قانون موجود نہیں ہے اس لئے ایگزیکٹ کمپنی سمیت کسی بھی ادارے کی ڈگری کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایچ ای سی کی ترجمان عائشہ اکرام نے کہا ہے کہ ایچ ای سی ایگزیکٹ کی آئی ٹی کمپنی کی جعلی ڈگری کی تصدیق نہیں کروا سکتی ہے کیونکہ کوئی یونیورسٹی موجود ہی نہیں ہے اور آ ن لائن ڈگریوں کی تصدیق کروانیمیں ایچ ای سی کا کوئی کردار نہیں ہے کیونکہ جب تک کوئی یونیورسٹی رجسٹرڈ نہ ہو تو ایچ ای سی اس کی ڈگری کی تصدیق کس طرح کروا سکتا ہے ایچ ای سی ترجمان عائشہ اکرام کے مطابق ایچ ای سی کے پاس ایسا کوئی سافٹ ویئر نہیں جس کو تبدیل کیا جارہا ہو۔

ڈگری تصدیق کیلئے کوئی خصوصی سائٹ ویئرکی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :