پاک چین توانائی معاہدوں پر عملدرآمد شروع، 109ارب روپے کی لاگت سے 712 میگاواٹ کا کروٹ پن بجلی منصوبہ راولپنڈی میں تعمیر ہو گا

جمعرات 21 مئی 2015 05:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء) چینی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور چین کے مابین اربوں روپے کے معاہدوں پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں کروٹ پن بجلی پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے نیپرا میں دائر کی جانے والی درخواست کے مطابق 712 میگاواٹ صلاحیت کا یہ منصوبہ ضلع راولپنڈی میں تعمیر کیا جارہا ہے جس میں فرانسیسی ساخت کی ٹربائنز نصب کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق پن بجلی منصوبے کا ٹیرف 30 سال کے لیے دیا جائے گا۔یہ منصوبہ 1 سو 9 ارب روپے میں مکمل ہو گا۔ پراجیکٹ انتظامیہ نے کروٹ پن بجلی منصوبے کے لیے 10 روپے 41 پیسے فی یونٹ ٹیرف کا مطالبہ کیا ہے۔ نیپرا کروٹ پن بجلی منصوبے کے ٹیرف سے متعلق درخواست کی سماعت 4 جون کو کرے گا۔

متعلقہ عنوان :