نیب نے حج انتظامات میں کرپشن کی روک تھام کے لئے سفارشات کی منظوری دے دی ،ہر سال حج انتظامات پرکروڑوں خرچ کئے جاتے ہیں ، حجاج رہائش ، صحت جیسے سنگین مسائل کا سامان کرتے ہیں، گروپ کے منتظمین اور کوٹہ سسٹم کے عمل غیر جانبدار اور شفاف بنایا جائے،کمیٹی کی سفارشات

جمعرات 21 مئی 2015 05:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء) قومی احتساب بیورو نے حج انتظامات میں غیر قانونی عمل اور کرپشن کی روک تھام کے لئے کمیٹی سفارشات کی منظوری دے دی ۔ قومی احتساب ادارے کے آرڈیننس 1999کی شق 33C کے تحت وزارت مذہبی امور میں قواعد وضوابط پر نظرثانی کے لئے کمیٹی کو مینڈیٹ دیا گیا تھا کہ وہ وزارت میں بے ضابطگیوں کا جائزہ لے ۔ مذکورہ کمیٹی ڈائریکٹر جنرل نیب کی سربراہی میں تشکیل دی گئی تھی جس میں وزارت خارجہ امور ، داخلہ ، صحت ، قانون اور دیگر وزارتوں کے نمائندے بھی شامل تھے ۔

دوسری طرف حکومت کا کہنا ہے کہ ہر سال حج انتظامات کو بہتر بنانے کے لئے اس مد میں کروڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں باوجود اس کے حجاج کرام رہائش ، صحت جیسے سنگین مسائل کا ذکر کرتے نظر آتے ہیں نیب کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ کمیٹی نے ان تمام بے ضابطگیوں کا تفصیلی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی سفارشات کے مطابق حج گروپ کے منتظمین اور مختص کیا جانے والا کوٹہ سسٹم کے عمل غیر جانبدار اور شفاف بنایا جائے ۔

کمپنی سے سفارش کی گئی ہے کہ حج انتظامات میں جرائم کے مرتکب افراد کے خلاف خصوصی قانونی چارہ جوئی کی جائے ۔ سفارشات میں مزید کہا گیا ہے کہ حج کے خصوصی انتظامات میں بوڑھے افراد کے ساتھ ایک نوجوان کا ہونا لازمی ہو گا مزید براں ایک حج کرنے والا شخص اگلے پانچ سال تک حج کرنے کا اہل نہیں ہو گا ۔ علاوہ ازیں کمپنی نے حج اور عمرہ کے حوالے سے مزید اقدامات کر رہی ہے جسے حتمی شکل دے کر حکومت کو مطلع کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :