قومی جوڈیشل کمیشن کی اعلیٰ عدلیہ میں ججز کا تقرر کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے 10 ججز کو بطور ایڈیشنل جج تعینات کرنے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من الله کی مدت ملازمت ایک سال کی توسیع کی سفارش

جمعرات 21 مئی 2015 05:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء) قومی جودیشل کمیشن نے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کا تقرر کیلئے لاہور ہائی کورٹ کے 10 ججز کو بطور ایڈیشنل جج تعینات کرنے اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من الله کی مدت ملازمت ایک سال کی توسیع کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بدھ کے روز سپریم کورٹ میں ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی اس دوران کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے 10 ججز کی مستقلی بارے جائزہ لیا اور بعد ازاں ان کی مستقلی کی سفارش کی ہے‘ ان میں جسٹس سردار احمد ندیم‘ جسٹس مشتاق احمد تارڑ ‘ جسٹس شاہد مبین‘ جسٹس فرخ گلزار اعوان‘ جسٹس مسماة ارم سجاد گل‘ جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی‘ جسٹس اسلم جاوید منہاس‘ جسٹس شہرام سرور چوہدری‘ جسٹس محمد سجاد محمود سیٹھی اور جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :