رمضان المبارک میں لودشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ، سمری تیار،شہری علاقوں میں سحری و افطار سمیت تمام نمازوں جبکہ دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

جمعرات 21 مئی 2015 05:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر محکمہ واپڈا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے جس میں رمضان المبارک کے دوران پنجاب بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے حوالے سے حکمت عملی جلد از جلد تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ممکنہ حکمت عملی کے مطابق شہری علاقوں میں سحری و افطار سمیت تمام نمازوں جبکہ دیہی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بھی واجبات کے حوالے سے اپنی رپورٹ حکومت کو ارسال کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :