پاکستان اور ترکمانستان کا گیس پائپ لائن منصوبہ جلد مکمل کرنے پر اتفاق،وزیر اعظم نواز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ون آن ون ملاقات،وفود سطح کے مذاکرات،انسداددہشت گردی،منشیات کی روک تھام،توانائی ،تجارت ،معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق،دونوں ملکوں کے درمیان تائپی منصوبہ اہم ہے،خواہش ہے منصوبہ جلد پایہ تکمیل تک پہنچے ،وزیر اعظم

جمعرات 21 مئی 2015 05:48

اشک آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء)پاکستان اور ترکمانستان کا عوامی اور وفود کی سطح پر روابط بڑھانے،گیس پائپ لائن منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے ،انسداد دہشت گردی کے خاتمے ،منشیات کی روک تھام،علاقائی تعاون ،توانائی ، تجارت ،معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،وزیر اعظم نواز شریف نے ترکمانستان کے صدر قربان گلی بردی محمد ووف سے ون وآن ون ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ۔

،بدھ کے روز وزیر اعظم نواز شریف کے اعزاز میں آزادی سکوائر پرتقریب منعقد کی گئی ،ترکمانستان کے صدر نے وزیر اعظم نواز شریف پرتپاک استقبال کیا ،اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور صدارتی گارڈ ز نے وزیر اعظم نواز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

(جاری ہے)

صدارتی محل میں وزیر اعظم نواز شریف نے ترکمانستان کے صدرگلی بردی محمد ووف سے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ پر عملدرآمد تیز کرنے اور اسے جلد از مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے جبکہ انسداد دہشت گردی کے خاتمے ،منشیات کی روک تھام،علاقائی تعاون ،توانائی ، تجارت ،معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی ۔

وزیر اعظم نواز شریف نے دوران ملاقات بے مثال ترقی کرنے پر ترکمانستان کے صدر کو مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترکمانستان سے اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے،تجارتی حجم میں اضافہ اور خطے کے ممالک میں مربوط روابط قائم کرنا ہماری ترجیح ہے ،وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان تاپی گیس پائپ لائن منصوبہ انتہائی اہم ہے ،ہماری خواہش ہے کہ تاپی منصوبے پر عملدرآمد کو تیز کیا جائے اور اسے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ کے روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں اور وفود سطح پر روابط کو بڑھانا چاہیے ۔اس موقع پر ترکمانستان کے صدر قربان گلی بردی محمد ووف نے دورہ ترکمانستان پر وزیر اعظم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اور تعاون میں مزید فروغ ملے گا،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کا بین الاقوامی سطح پر یکساں موقف ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلیم،صحت اور سیاحت میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ زراعت ،ٹرانسپورٹ اور ٹیلی مواصلات میں بھی تعاون کے مزید مواقع ہیں،ترکمانستان کے صدر نے کہا کہ خطے میں امن وامان کیلئے دونوں ملکوں میں ہم آہنگی ہے ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے ، وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی وفد کی قیادت کی جبکہ ترکمانستان وفد کی قیادت صدرقربان گلی بردی محمدووف نے کی۔توانائی ، تجارت ،معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر دستخط کئے گئے،دونوں ملکوں کے درمیان تجارت،توانائی اور معیشت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے ۔

وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان اورترکمانستان کے درمیان دوستی کارشتہ ،مواصلات ،معیشت ،تجارت ،توانائی ،مواصلات اوربنیادی ڈھانچے کوفروغ دینے میں معاون ثابت رہاہے ،علاقائی تجارت اورترقی کوفروغ دینے کے لئے امن ناگزیرہے ۔بدھ کی شب ترکمانستان کے صدرقربان گلی بردی محمدروف کی جانب سے دیئے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اورترکمانستان مشترکہ ثقافتی اورمذہبی اقدارمیں جڑے ہیں ،پاکستان ترکمانستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے ۔

دوستی کایہ رشتہ معیشت،تجارت اورتوانائی میں تعاون کوفروغ دینے ،مواصلات اوربنیادی ڈھانچے کوفروغ دینے میں معاون ثابت ہورہاہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام ترکمانستان کوخوشحالی کے راستے پرگامزن دیکھ کرمسرت محسوس کرتے ہیں ۔وزیراعظم نے قربان گلی محمدروف کوترکمانستان کی مثالی ترقی اورترکمانستان کی طرف سے سیٹلائٹ کی لانچنگ پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ سیٹلائٹ دونوں ممالک کوٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں تعاون کاموقع فراہم کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ قازقستان ،ایران اورترکمانستان کی ریلوے راہداری کی کامیابی اورجاری ریلوے منصوبے پرمبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی امن کوفروغ ملے گااورخطے میں خوشحالی آئے گی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی مواصلاتی نیٹ ورک سے منسلک ہوناچاہئے ۔علاقائی تجارت اورترقیاتی منصوبوں کیلئے امن ناگزیرہے خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کاساتھ دیں گے