وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پرسندھ پولیس کیلئے5کروڑ روپے انعام کا اعلان ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کاآئی جی سندھ کوٹیلی فون ،سانحہ صفوراکے ملزمان کی گرفتاری پرپولیس کوشاباش دی

جمعرات 21 مئی 2015 05:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21 مئی۔2015ء)وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سانحہ صفورا کے ملزمان کی گرفتاری پرسندھ پولیس کیلئے5کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا،وزیراعلیٰ سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ صفورا میں ملوث4دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں الیاس ناصر،محمد اظہر،طاہر منہاس اور سعد عزیز شامل ہیں،گرفتار ملزمان میں الیاس ناصر2013ء سے دہشتگردی میں ملوث ہے جو کہ برین واشنگ میں مہارت رکھتا ہے،سعد عزیز سبین محمود کے قتل کا ماسٹر مائینڈ ہے جو الیکٹریکل انجینئر ہے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملزمان امریکی خاتون،بوہری برادری،کراچی کے سکولوں پولیس اور رینجرز پر حملوں میں ملوث ہیں،ملزمان کی گرفتاری میں انسداد دہشتگردی نے مدد کی ہے،سانحہ صفورا کے ملزمان نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ادھرآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کوٹیلی فون کرکے سانحہ صفورہ کے ملزمان کی گرفتاری پرسند پولیس کوشاباش دی ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق آرمی چیف نے سندھ پولیس کی تعریف کی ہے۔