جی ڈی پی کے تناسب سے پاکستان ایشیا کے ٹاپ 5 ممالک میں شامل

بدھ 20 مئی 2015 06:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء)ایشیا میں مجموعی قومی پیداوار کے تناسب سے ٹاپ فائیو ممالک میں پاکستان بھی شامل ہوگیا۔جی ڈی پی میں پہلے نمبر پر بھارت آگیا جس کی جی ڈی پی کی شرح ساڑھے سات فیصد ہے اور دو ہزار سولہ میں اس کی جی ڈی پی کی شرح آٹھ اعشاریہ ایک فیصد تک پہنچ جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر چین کی جی ڈی پی کی شرح چھ اعشاریہ نو فیصد، تیسر ے نمبر پر فلپائن، چوتھے نمبر پر ویت نام جبکہ پانچویں نمبر پر پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح پانچ اعشاریہ سات فیصد پر آ گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق بیس ممالک میں ابھرتی ہوئی معیشتوں میں پاکستان شامل ہوگیا ہے جس کی جی ڈی پی کی شرح چار فیصد سے بڑھ کر رواں مالی سال کے اختتام پر پانچ اعشاریہ سات فیصد پر آنے کی توقع ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کا ہدف پانچ فیصد سے زائد رکھے جانے کی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :