اسلام آباد،وزارت مذہبی امور نے معاونین حجاج کیلئے حج نہ کرنے کابیان حلفی لازمی قرار دیدیا

بدھ 20 مئی 2015 06:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء)وزارت مذہبی امور نے معاونین حجاج کیلئے حج نہ کرنے کابیان حلفی لازمی قرار دے دیا جبکہ سعودی عرب میں حج انتظامات کا جائزہ لینے والے قائمہ کمیٹی کے ارکان سمیت وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ افسران رواں سال بھی جائیں گے اور مفت حج کرنے کے ساتھ ساتھ سرکاری خزانہ سے ٹی اے ڈی اے بھی وصول کریں گے،معتبر ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزارت مذہبی امور نے معاونین کیلئے جو بیان حلفی تیار کیا ہے اس کے مطابق معاونین سے یہ حلف لیا جائے گا کہ وہ حج نہیں کریں گے اور اگر وہ حج کرتے ہیں تو انہیں حج کی پوری رقم ادا کر نا ہوگی ،لیکن یہ بیان حلفی صرف معاونین کیلئے ہے جبکہ پچھلے سال کی طرح اس سال بھی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئر مین سمیت تمام ممبرز اور وزارت مذہبی امور کے اعلیٰ افسرا ن سرکاری خرچہ پر حج انتظامات دیکھنے کیلئے جاتے ہیں اور وہاں حج بھی کرتے ہیں اور TADAبھی سرکاری خزانہ سے حاصل کرتے ہیں گزشتہ دنوں حج 2015کیلئے جب بلڈنگ ہائر کرنے وزارت مذہبی امور کی ٹیم بھیجی گئی تھی وہ بھی عمرہ کر کر واپس آئے اور سارے اخراجات سرکاری خزانہ سے وصول کئے گے یاد رہے کہ پچھلے سال معاونین حجاج کیلئے بھیجے جانے والے سرکاری ملازمین جو کہ یہاں سے حجاج کرام کے معاون بن کر جاتے ہیں اور وہاں جا کر حج کرتے رہے جس پر اس سال بیان حلفی تیار کر لیا گیا ہے جس پر دستخط لازمی ہوں گے اس پرموقف دیتے ہوئے جوائنٹ سیکرٹری حج فاروق خان نے لیت ولعل سے کام لیا اور کوئی خاص جواب نہ دیا ۔