سی ڈی ڈبلیو پی نے 51ارب کے 5منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دئیے ،3ارب کے 2 منصوبوں کی منظوری،مکران کوسٹل ہائی وے سے نیو گوادر ائیرپورٹ تک سڑکیں، پنجاب آزاد کشمیر میں ڈیزاسٹر منجمنٹ سنٹر اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے شامل

بدھ 20 مئی 2015 06:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء)سی ڈی ڈبلیو پی نے 51ارب روپے سے زائد کے 5منصوبے منظوری کیلئے ایکنک کو بھجوا دئیے ،3ارب روپے کے دو منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ،مکران کوسٹل ہائی وے سے نیو گوادر ائیرپورٹ تک سڑکوں کی تعمیر پنجاب آزاد کشمیر میں ڈیزاسٹر منجمنٹ سنٹر اور سیلا ب سے متاثرہ علاقوں اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبے شامل ہیں سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں منعقد ہوئی اجلا س میں قومی نوعیت کے 7منصوبوں پر بحث کی گئی اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ ملک کے پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً بلوچستان کی ترقی ہمارے معاشی ایجنڈے کا اولین حصہ ہے انہوں نے کہاکہ ڈیزاسٹر منجمنٹ کو صوبوں کی سطح پر وسعت دی جائے گی تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کا فوری مقابلہ کیا جا سکے اس موقع پر منظور کئے جانے والے منصوبوں کی تفصیلات فراہم کی گئی جس کے تحت بلوچستان کے ضلع گوادر میں اورمارہ کے قریب بوسال ڈیم وفاقی حکومت کے پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت تعمیر کیا جائے گامنصوبے کی کل لاگت8 آرب سے زائد ہے جبکہ مالی سال 2014/15کے لئے 5کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں یہ منصوبہ تین سالوں میں مکمل کیا جائے گااجلاس میں شادی خور ڈیم کے بارے میں بتایا کہ منصوبے پر 90فیصد کام مکمل کیا جا چکا ہے اور حالیہ مالی سال کے دوران 2ارب روپے مختص کئے گئے تھے منصوبہ جون 2015میں مکمل کیا جانا تھا تاہم آمن و آمان کی صورتحال اور منصوبے کی تاخیر سے بڑھ جانے والی لاگت کی وجہ سے منصوبے پر مذید وقت لگ سکتا ہے اجلاس میں پنجاب میں سیلاب اور دیگر آفات سے بچاؤ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے ڈیزاسٹرمنجمنٹ اور تغیراتی تبدیلی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 10ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی منصوبے کو ورلڈ بنک کے تعاؤن سے مکمل کیا جائے گااجلاس میں ایشین ڈیویلپمنٹ بنک اور حکومت پنجاب کے مشترکہ منصوبے کابھی جائزہ لیا گیاجس کے تحت سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ سڑکوں اور آبی گزرگاہوں کی بحالی کی جائے گی منصوبے پر 17ارب روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے اور یہ منصوبہ تین سالوں میں مکمل کیا جائے گااجلاس میں آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ 234کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر کے لئے 6ارب روپے زائد خرچ کئے جائیں گے جو وفاقی حکومت اور ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے تعاؤن سے مکمل کیا جائے گااجلاس میں مکران کوسٹل ہائی وے سے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ تک سڑک کی تعمیر اور آزاد کشمیر میں ڈیزاسٹرمنجمنٹ پروگرام کی کی منظوری دے دی گئی جس کے تحت مکران کوسٹل ہائی وے سے گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ تک سڑک کی تعمیر پر 50کروڑ روپے سے زائد خرچ کئے جائیں گے منصوبے کیلئے گرانٹ وفاقی حکومت پبلک سیکٹر ڈیویلپمنٹ کے تحت فراہم کئے جائیں گے جبکہ آزاد کشمیر میں ڈیزاسٹر منجمنٹ کے منصوبے پر 2ارب 50کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے منصوبے کے لئے ورلڈ بنک قرضہ فراہم کرے گا اور منصوبہ تین سالوں میں مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :