پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل مان کاپی اے ایف مسرور کا دورہ، مختلف سکواڈرنز اور تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

بدھ 20 مئی 2015 06:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء)پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل مان نے پی اے ایف مسرور کا دورہ کیا ہے اور مختلف سکواڈرنز اور تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پی اے ایف بیس مسرور کا دورہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف کی پی اے ایف بیس مسرور آمد کے موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ہے اور ائیر چیف کے دورے کا مقصد مختلف سکواڈرنز اور تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے ۔

دورے کے موقع پر ائیر چیف سہیل امان نے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کا مقدس فریضہ سرانجام دینے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے اور پیشہ وارانہ مہارت کے معیار کو بڑھانے کیلئے مل جل کر اور مخلصانہ کوششیں کرنا ہوں گی جس سے ملک کو فائدہ ہوگا اور دشمن کے خلاف کامیابی یقینی ہوگی۔