گیس چوری کی روک تھام کیلئے 200 ارب درکار ہیں‘ وزیر پیٹرولیم

بدھ 20 مئی 2015 06:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں گیس چوری کی روک تھام کیلئے 200 ارب روپے درکار ہیں۔ گیس کمپنیوں کے پائپ لائنز انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنا ہوگا تاکہ گیس کی ترسیل کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ ہاؤس میں جی آئی ڈی سی پر جاری بحث سمیٹتے ہوئے کہا کہ ملک میں گیس چوری ایک وبا بن چکا ہے اور اس لعنت کے خاتمے کیلئے ہمیں پائپ لائنوں کا نظام بہتربنانا ہوگا یاد رہے کہ اوگرا نے بھی ایف ایف جی کی کمپنی کیلئے منفرد اہم اقدامات اٹھائے گئے ہین ان میں دونوں گیس کمپنیوں کے گیس پائپلائنوں کو تبدیل کرنا ہوگا گیس پائپ لائنیں پرانی ہوچکی ہیں جس سے گیس پیکج اہم مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے کم از کم 200 ارب روپے مزید درکار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :