پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے ڈینئل فیلڈمین کی سرتاج عزیز، آرمی چیف سے ملاقاتیں،خطے کی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 20 مئی 2015 06:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 مئی۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان اور پاکستان کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈ مین نے ملاقات کی‘ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں استحکام اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیر سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان اور افغانستان کے لئے خصوصی نمائندے ڈینئل فیلدمین کی وزارت خارجہ میں ملاقات دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور امریکہ کے درمیان دفاع معیشت اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو سراہا دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے حوالے سے تعاون پر بھی خصوصی تبادلہ خیال کیا ۔

ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات اور بھارت کے دمیان تعلقات میں بہتری پر بھی بات چیت کی گئی ہے ۔ مشیر خارجہ بات کرتے ہوئے امریکی نمائیدے نے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے امر یکہ مکمل تعاون کرئے گا۔