سانحہ پشاور کے بعد سب سے برا واقعہ کراچی میں ہوا ،ہم کب تک دہشت گردی کی فصل کاٹتے رہیں گے،فاروق ستار

منگل 19 مئی 2015 06:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی فاروق ستار نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سب سے برا واقعہ کراچی میں ہوا ہے کراچی میں اسماعیلی برادری پر دہشت گردی کی گئی اسماعیلی برادری جنہوں نے پاکستان کے قیام اور اسکے استحکام کیلئے بہت اہم کردار ادا کیا ہم کب تک دہشت گردی کی فصل کاٹتے رہیں گے۔ قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ قومی ایکشن پلان اپنی روح کے مطابق نافذ نہیں کر سکتا تو اس کو بنانے کی ضرورت نہیں تھی کراچی کی صورتحال کو سمجھے بغیر فیصلے کیے جارہے ہیں جن کے اثرات آپ دیکھ رہے ہیں۔

ملک اس وقت کمزور ہورہا ہے اور نہ کرے دولخت ہوجائے کراچی آپریشن قومی ایکشن پلان کے مطابق ہے اس پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار جواب دیں جمہوریت کا راگ گانے والے بتا سکتے ہین کہ کراچی میں کس کی حکومت ہے کراچی میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے امن تباہ کیا جارہا ہے اگر پاکستان کی معاشی راہداری کراچی قائم رہے گی تب پاکستان چین اقتصادی راہداری بھی بن سکتی ہے دوسری صورت میں اقتصادی راہداری بھی دہشت گردی کی نظر ہوسکتی یہ ایم کیو ایم کی حب الوطنی پر شک نہ کیا جائے ماضی میں جنہوں نے الزام لگائے تھے انہوں نے خود ہی الزام واپس لیے تھے صولت مرزا سے سلسلہ شروع ہوگا اور ذوالفقارمرزا پر ختم ہوگا۔

(جاری ہے)

قائد تحریک الطاف بھائی کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہاہے ان کے بیان پر پابندی لگائی گئی اور پیمرا نے تمام میڈیا چینل کو ان کے خطاب کونشر نہ کرنے کا پابند کیاہے۔

متعلقہ عنوان :