ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 25 مئی تک توسیع،بینکنگ کو رٹ کا نامکمل چالا ن پر اظہا ر بر ہمی ،تفتیشی افسر اور کسٹم پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر ہرصورت مکمل چالان پیش کرنے کا حکم، ایسا کیا ہے جو ملزمہ کیخلاف چالان پیش کرنے میں تاخیر کی جارہی ہے،کوئی مسئلہ ہے تو عدالت کو بتایا جائے،عدالتی ریمارکس

منگل 19 مئی 2015 06:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء)بینکنگ عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں ساتویں بار توسیع دیتے ہوئے 25 مئی تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی ، عدالت نے تفتیشی افسر اور کسٹم پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر ہرصورت مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روزماڈل گرلز ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس میں جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد کسٹم عدالت کی بجائے بینکنگ عدالت کے ڈیوٹی جج صابر سلطان کے روبرو پیش کیا گیا ہے ، دوران سماعت ملزمہ ایان علی کے وکیل نے اپنے موکل کی ضمانت کی درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کسٹم پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسرمیری موکل کا چالان عدالت میں پیش نہیں کررہے ہیں لہذا میری موکل کو عدالت میں چالان پیش کرنے تک عبوری ضمانت پر رہا کیا جائے جب چالان عدالت میں پیش ہوگا تو میری موکل عدالت میں پیش ہو جائے گی جس پر عدالت کے جج نے ملزمہ کے وکیل کی منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

عدالت کے جج صابر سلطان نے کسٹم پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر کی سرزنش کی اور کہا کہ تفتیشی کارروائی اتنی سست کیوں ہے ،سست روی کیا ہے اس کے ذمہ دار کون ہیں۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایسا کیا ہے جو ملزمہ کیخلاف چالان پیش کرنے میں اتنی تاخیر کی جارہی ہے،کوئی مسئلہ ہے تو عدالت کو بتایا جائے ،آئین کے تحت ملزم کی گرفتاری کے بعد 14 روز میں مکمل چالان پیش کرنا ضروری ہوتا ہے جس پر کسٹم حکام نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کا مکمل چالان ہر صورت پیش کر دیا جائیگا ،عدالت نے مزید سماعت25 مئی تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :