مالی سال میں مہنگائی کی شرح کوپانچ فیصدتک لے آئے ہیں ، وزیر خزانہ،اقتصادی ترقی کی شرح ہدف کے مقابلہ میں کم ہورہی ہے،سحاق ڈار کا اکنامک ایڈوائزری کونسل کے چھٹے اجلاس سے خطاب

منگل 19 مئی 2015 06:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ مالی سال میں مہنگائی کی شرح کوپانچ فیصدتک لے آئے ہیں ،اقتصادی ترقی کی شرح ہدف کے مقابلہ میں کم ہورہی ہے ۔ان خیالات کااظہاروفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اکنامک ایڈوائزری کونسل کے چھٹے اجلاس کی صدارت کے دوران کہی ۔انہوں نے کہاکہ معاشی اعشاریہ مستحکم ہوناشروع ہوگیاہے اورآئندہ معیشت کی بحالی اورگروتھ میں اضافہ ان کی اہم ترجیح ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ سیکورٹی اورعارضی بے گھرافرادکے اخراجات کی وجہ سے مالیاتی گنجائش محدودہوگئی ہے یہ اخراجات آئندہ مالی سال میں بھی چلے گئے اورہم نے اس حوالہ سے بجٹ میں جگہ مختص کی ہے ۔انہوں نے شرکاء کوبتایاکہ اشیاء کی کم قیمتوں موسم سرماکافیصلوں پرمنفی اثرات اورمعاشی تعطل کی وجہ سے اقتصادی ترقی کی شرح ہدف کے مقابلہ میں کم رہے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ممبرزنے وزیرخزانہ کوانرجی ،ٹیکس ،ایوی ایشن ،اخراجات ،فورڈسیکورٹی ،تجارت اوردیگرچیزوں پراپنی تجاویزدی اس موقع پروزیرخزانہ نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں ان کی تجاویزپرغوروخوض کیاجائے گااس موقع پراجلاس میں فیصلہ ہواکہ ٹیکس کی شرح کوبہتربنایاجائیگا،ٹیکس نیٹ میں لوگوں کوزیادہ سے زیادہ لوگوں کولانے کیلئے بہترسہولیات فراہم کی جائے ۔

اجلاس کے آخرمیں وزیرخزانہ نے اپنی قیمتی آراء پیش کرنے پرشرکاء کاشکریہ اداکیا۔اجلاس میں اکنامک ایڈوائزری کونسل کے ڈاکٹرعشرت حسین ،عابدحسن فاروق رحمت اللہ ،ارشدزبیری ،ثانیہ نشتر،اشفاق خان ،عابدقیوم سلہری،ثاقب شیرانی ،قاضی عظمت حسین ،رزاق داود،گورنراسٹیٹ بینک اشرف محددواتھرچیئرمین ایف بی آرطارق اورچیئرمین بورڈآف انویسٹمنٹ مفتاح اسماعیل شامل تھے

متعلقہ عنوان :