وزیر اعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی و امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

منگل 19 مئی 2015 06:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف سے آرمی چیف جنرل رحیل شریف نے ملاقات کی ہے،ملاقات میں ملکی سلامتی اور امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں ”را“ کی کارروائیوں کے حوالے سے رپورٹ پر غور اور کراچی سمیت ملک بھر میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا،سانحہ صفورا کے بعد کی صورتحال اور رپورٹس پر بھی غور کیا گیا

متعلقہ عنوان :