جوڈیشل کمیشن نے آج مزید گواہوں کی طلبی بارے فہرست مرتب کر لی،حساس اداروں کے سربراہان اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت 8 گواہ شامل جن پر رواں ہفتے یا اگلے ہفتے میں جرح کا آغاز کیا جا سکتا ہے

پیر 18 مئی 2015 07:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء) انتخابات 2013 میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے تین رکنی جوڈیشل کمیشن نے آج ( پیر ) کو مزید گواہوں کی طلبی بارے فہرست مرتب کر لی ، حساس اداروں کے سربراہان اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت 8 گواہ شامل ہیں جن پر رواں ہفتے یا اگلے ہفتے میں جرح کا آغاز کیا جا سکتا ہے سندھ الیکشن کمشنر سمیت دیگر گواہ کمیشن نے طلب کر رکھے ہیں جن پر تحریک انصاف کے وکیل حفیط پیرزادہ ، ن لیگ کے وکیل شاہد حامد اور الیکشن کمیشن کے وکیل سمیت بعض وکلاء جرح کریں گے اور انتخابی دھاندلی کے حوالے سے حقائق تک پہنچنے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن نے اگلے گواہوں کی طلبی میں مسلم لیگ ق کی فہرست کے مطابق دیئے گئے ناموں کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان گواہوں کو آئندہ چند روز میں طلب کئے جانے کا امکان ہے ان گواہوں میں دو حساس اداروں کے موجودہ سربراہان سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت 8 گواہ شامل ہیں ۔ کمیشں پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ مذید گواہوں کی طلبی کا حکم 18 مئی کو جاری کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :