پرویز خٹک کا سراج الحق کو فون، ملتان کے ضمنی الیکشن کیلئے حمایت مانگ لی، حمایت کا فیصلہ مشاورت سے کرینگے،سراج الحق کا جواب

پیر 18 مئی 2015 06:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے ملتان کے ضمنی الیکشن کیلئے جماعت اسلامی سے حمایت مانگ لی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ نے اتوار کے روز امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو ٹیلی فون کیا۔

(جاری ہے)

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال اور ضمنی الیکشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کی حمایت کرنے کی درخواست کی۔ جس پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی حمایت کا فیصلہ مشاورت سے کرے گی۔