لاہور: گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6بچے جاں بحق،بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے بارہ سال کے درمیان تھیں،بچوں کومقامی قبرستان میں سپردد خاک کر دیا گیا

پیر 18 مئی 2015 06:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء)لاہور کے علاقے شاد باغ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے ایک ہی خاندان کے 6بچے جن میں 3بیٹے اور 3بیٹیاں شامل تھیں، جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔ بچوں کی عمریں ڈیڑھ سے بارہ سال کے درمیان تھیں۔ تفصیلا ت کے مطا بق لاہور کے علاقے شاد باغ میں شیر شاہ روڈ پر ایک 3منزلہ گھر کی نچلی منزل کے ایک کمرے میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی، جہاں 3بچے سوئے ہوئے تھے، جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

اسی اثنا میں آگ نے اوپری منزل کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، جہاں 3بچے جھلس گئے، انہیں اسپتال پہنچایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اہل محلہ نے الزام عائد کیا کی ریسکیو ٹیمیں بر وقت اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچیں، ورنہ اوپری منزل پر سوئے بچوں کی جان بچائی جا سکتی تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔صوبائی درالحکومت لاہور کے علاقے شاد باغ میںآ گ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے ایک ہی گھرانے سے 6 بچوں کو مقامی قبرستان میں سپردد خاک کر دیا گیا ۔

معصوم بچوں کے جنازے اٹھے تو ماں باپ غم سے نڈھال ، علاقے میں کہرام کی کفیت اور ہرآنکھ پرنم دیکھائی گئی ۔۔لاہور کے علاقے شاد باغ کے اس گھرانے کی ساری خوشیوں کوآگ بھسم کر گئی۔شارٹ سے لگنے والی آگ سے6 بچوں جن میں 16سالہ مناہل،8سال کی دعا ، 6سال کی انا ،12سالہ زین اور 2 سال کے جڑواں بیٹے اذان اور اذہان شامل ہیں لقمہ اجل بن گئے ۔ ان بچوں کی نمازے جنازہ مقامی علاقے میں ادا کی گئی ، چھ جگرشوں کے اکٹھے جنازے اٹھے تو آہ وبکا مچ گئی ،شدت غم سے ماں سکتے میں آگئی ،بدنصیب باپ دھاڑیں مار مار کر روتا اوراپنی بیٹیوں اور بیٹوں کو پکارتا رہا۔

گھر سے ملحقہ جگہ پر بچوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔۔ننھے پھولوں کو علاقے کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔بچوں کے اکٹھے 6 جنازے اٹھے تو والدین غم سے نڈھال ، ہر دل دکھی اور ہرآنکھ نم تھی اہلخانہ کے مطابق آگ کے وقت بچوں کا باپ داتا دربار گیا ہوا تھا ،نماز جنازہ کے بعد میتوں کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ایم این اے پرویز ملک نے متاثرہ گھر کا دورہ کیا اور جاں بحق ہونے والے بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت کی۔

متعلقہ عنوان :