عمران خان کولفظ” سازش“ کے علاوہ کچھ نہیں آتا،احسن اقبال، اقتصاری راہداری میں تبدیلی ثابت کر دی جائے تو سیاست چھوڑ دونگا،وفاقی وزیر منصوبہ بندی

پیر 18 مئی 2015 06:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18 مئی۔2015ء)عمران خان کولفظ” سازش“ کہنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا، اگر چائنہ اقتصاری راہداری میں تبدیلی ثابت کر دی جائے تو میں ساری زندگی کیلئے سیاست چھوڑ دونگا ان خیالات کا اظہار پروفیسراحسن اقبال وفاقی وزیر منصوبہ بندی ایک تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ سے پہلے بات کرنے سے گریز کرنا چاہئے،عمران خان پہلے الیکشن میں سازش کا کہتے تھے پھر ن لیگ کے حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز کے چھاپنے پر شور مچاتے تھے میں بڑے اعتماد سے کہتا ہوں کہ عمران خان کو لفظ ”سازش “ کے علاوہ کچھ نہیں آتا۔

انہوں نے کہا ملتان کا گزشتہ جلسہ اور اب ہونیوالے جلسہ میں عوام نے ان کو واضح پیغام دیا ہے کہ اب دھرنے اور ہڑتال کی سیاست نہیں چاہئے۔ چوہدری نثار علی خاں ناراض نہیں ہیں و ہ اپنا کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :