فلمسٹار میرا امریکہ سے کراچی پہنچ گئیں،آج لاہور پہنچیں گی،جس مقصد کے لیئے امریکہ گئی تھی پورا ہوگیا ہے‘ میرا

اتوار 17 مئی 2015 08:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء)فلمسٹارمیرا امریکہ سے کراچی پہنچ گئیں۔آج لاہور پہنچیں گی۔کراچی ائیرپورٹ پر خبر رساں ادارے سے گفتگوکرتے ہوئے میرانے کہاکہ وہ امریکہ جس مقصد کے لیئے گئی تھیں وہ پورا ہوگیا ہے اور اپنی اس کامیابی کے بارے میں وہ لاہور پہنچ کر ایک پریس کانفرنس میں بتائیں گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں میرا نے کہاکہ اپنے قیام کے دوران انہوں نے چند پراجیکٹس بھی سائن کیئے ہیں جس کاآغاز بھی عید کے بعد ہوگا۔میرانے بتایاکہ اپنے ہسپتال کے لیئے انہوں نے امریکہ میں ایک مہم بھی چلائی تھی جو کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہے لاہورپہنچ کر وہ چند دن تک اپنے زیر تعمیل پراجیکٹس بھی مکمل کروائیں گی اور ہسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گی۔

متعلقہ عنوان :