حکومت نے دہشتگردی آپریشن حتمی انجام تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے،مصدق ملک، لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 4 ہزار مقدمات درج ہوچکے، دہشت گردوں کے خلاف 1400 مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، ٹی وی گفتگو

اتوار 17 مئی 2015 08:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 4 ہزار مقدمات درج ہوچکے ہیں‘ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن حتمی انجام تک پہنانے کا عزم کر رکھا ہے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہا ہے کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت ملک بھر میں لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 4 ہزار مقدمات درج ہیں جبکہ دہشت گردوں کے خلاف 1400 مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہزاروں دہشت گردوں کو کارروائی میں ہلاک اور سینکڑوں کو پھانسیاں دی گئی ہیں۔ حکومت نے تہیہ کر رکھاہے کہ دہشت گردی کو ہر حال میں ملک سے خاتمہ کرنا ہے۔ سری لنکا میں بھی ایک عرصے سے دہشت گردی جاری تھی جبکہ سری لنکن حکومت کے عزم کی وجہ سے خاتمہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم کے بعد قانون نافذ کرنے کا سبجکٹ صو بے کا ہوتا ہے تاہم وفاقی حکومت نے ذمہ داری سمجھ کر کراچی چلے گئے اور دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کرنے کی ہدایات کیں۔

اس موقع پرتحریک انصاف ملتان میں منا رہے تھے اور کراچی میں سوگ کا سماں تھا۔ اس وقت انگلی نہیں اٹھانی چاہیے تھی کہ صوبے امن و امان برقرار نہیں رکھ سکتا۔ ایسی صورتحال میں تمام سیاسی جماعتوں کی مدد کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ حکومت تین لاکھ پچاس ہزار افغان کو رجسٹر کیا اور تیس ہزار غیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیج دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :