پی پی 196 ضمنی الیکشن، جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کو حمایت کی یقین دہانی کرادی،شاہ محمود قریشی

اتوار 17 مئی 2015 08:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء) جماعت اسلامی نے ملتان کے حلقہ پی پی 196 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ واپس لیکر تحریک انصاف کی حمایت کی یقین دہانی کرادی۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے جس میں پی ٹی آئی کے ضمنی الیکشن میں حمایت کرنے کی درخواست کی۔

جس کو سراج الحق نے قبول کرلیا اور یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تحریک انصاف کی حمایت کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ن لیگ کی حمایت کا فیصلہ واپس لے لیاہے۔ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے درمیان باہمی اعتماد اور احترام کا رشتہ ہے۔ حمایت کرنے پر جماعت اسلامی کے امیر کے شکر گزار ہیں۔