دہشت گردوں کے نام کیساتھ باعزت القاب استعمال نہ کئے جائیں،پیمرا کا ٹی وی چینلز کیلئے نیا ہدایت نامہ

اتوار 17 مئی 2015 07:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17 مئی۔2015ء)پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پیمرا نے ٹیلی ویژن چینلز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کردیا ہے‘ ہفتہ کے روز جاری پریس ریلیز کے مطابق پیمرا کے ٹی وی چینلز کیلئے نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ٹی وی چینل دہشت گردوں کے نام کے ساتھ ڈاکٹر‘ انجینئر نہیں لکھا و پڑھا جائے گا۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے نام کے ساتھ ایسے باعزت القاب لکھنا مناسب نہیں۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں کے نام کے ساتھ مفتی‘ قاری اور مولانا جیسے القاب کے استعمال سے بھی منع کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :