کراچی آپریشن میں ناکامی کی سب سے بڑی وجہ سیاسی مداخلت ہے ، میجرجنرل(ر)اطہرعباس ،آپریشن کودرست سمت میں چلانے کیلئے غیرسیاسی پولیس کو تعینات کرناچاہئے، وزیراعلیٰ سندھ سارے معاملات کولیڈکر یں ،خدشہ ہے سیاسی خلاء پر نہ کیاگیاتوفوج کومداخلت کرناپڑیگی ، نجی ٹی وی سے گفتگو

ہفتہ 16 مئی 2015 08:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16 مئی۔2015ء)پاک فوج کے سابق ترجمان میجرجنرل(ر)اطہرعباس نے کہاہے کہ کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں ناکامی کی سب سے بڑی وجہ سیاسی مداخلت ہے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 2008ء سے سندھ میں پی پی پی کے وزیراعلیٰ تعینات ہیں ۔انہوں نے پولیس اصلاحات کیلئے کیااقدامات کئے ہیں؟وہ صوبے کے کیپٹن ہیں اگروہ صحیح طریقے سے انتظام چلالیتے توآرمی چیف کوایپکس کمیٹی بلانے اوراس میں شامل ہونے کی کیاضرورت تھی ۔

آپریشن کودرست سمت میں چلانے کیلئے غیرسیاسی پولیس کوتعینات کرناچاہئے جبکہ ایسانظرنہیں آتا،وہاں سیاسی مداخلت ہوتی ہے ،فلاں افسراس کاہے اورفلاں اس کا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کوسارے معاملات کولیڈکرناچاہئے ،بجائے اس کے آرمی چیف وہاں مداخلت کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مجھے خدشہ ہے کہ سیاسی خلاء کوپرنہیں کیاگیاتوفوج کومداخلت کرناپڑیگی۔

اس موقع پرسابق وفاقی وزیرقانون سپریم کورٹ کے وکیل احمدبلال صوفی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پچھلے دورحکومت میں بہت سی قانون سازی قانون نافذکرنے کے حوالے سے ہوئی ،بہت سی چیزیں آف گریڈکردی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں تقریباًدوسوسے زائدججوں کی کمی ہے ،کیونکہ ملزمان کوگرفتارکرلیاجاتاہے ،مزیدکارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی ہے ،اس حوالے سے وفاق اورصوبے اکٹھے کام کرنے کی ضرورت ہے